اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) روس کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس ویلنٹی نووچ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر سے ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور زیر غور آئے۔ طرفین نے خطہ کے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے باہمی تعلقات کو ترقی دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ روسی وزیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس نے پاک روس مشترکہ کمشن کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ باہمی تعاون کے امکانات پر غور کیلئے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
آرمی چیف سے روسی وزیر کی ملاقات، خطے کے امن، معاشی خوشحالی کیلئے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار
Dec 12, 2019