کراچی پشاور کے سربراہوں سمیت3 نیب ڈائریکٹر جنرل تبدیل

Dec 12, 2019

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نیب میں بڑے پیمانے پر تقریر اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عبدالحمید مینگل اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسری طرف نیب اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کراچی بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کو نیب خیبر پی کے ڈائریکٹر جنرل نجف قلی مرزا کو نیب ہیڈ کوارٹرز سے تبادلہ کرکے نیب کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فیاض احمد قریشی کو اسی پے سکیل پر نیب خیبر پی کے پشاور سے ڈائریکٹر جنرل آگاہی و تدارک نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان نیب نوازش علی عاصم کی مدت ملازمت میں تین سال توسیع کو دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے تعنیات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں