اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے، عوام کی اصل دلچسپی اس میں ہے کہ ان دونوں سے لوٹا گیا اربوں روپیہ کیسے واپس آئے گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت سے ملکی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کیس میں فیصلہ اپلائی ہوا۔
نواز، زرداری کی ضمانت اہم نہیں، عوام لوٹی دولت کی واپسی چاہتے ہیں: فواد چودھری
Dec 12, 2019