بلوچستان کے زرعی سائنسدانوں کیلئے چارروزہ تربیتی ورکشاپ جاری

Dec 12, 2019

اسلام آباد( نا مہ نگار) جاپان کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی(جائیکا)اور قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کے تعاون سے بلوچستان کے زرعی سائنسدانوں کے لئے چارروزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے ہے۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے زرعی افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ کے تحت بلوچستان کے 30زرعی افسران اور 50فیلڈ اسسٹنٹ کو چارروزہ زرعی تربیت فراہم کی جائے گی نیز تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو لیکچرز ، دیئے گئے لیکچرز کا عملی مظاہرہ اور کھیتوں میں کئے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں