ویتنام:گھر میں آتشزدگی ‘میاں بیوی 2 بیٹیاں ہلاک

اسلام آباد (اے پی پی) ہنوئی۔ ویتنام کے صوبہ لام ڈونگ کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شام کو لام ڈونگ کے ضلع دا تیہ میں پیش آیا جس پر مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے لیے گھر کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی جس پر فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی ہلاک ہو گئی جبکہ ایک بیٹی بری طرح جھلس گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...