کینیڈا کے جزیرے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کے جزیرے گبریولا کے اختتام پر ایک مسافر بردار نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔کینیڈا کے سیاحتی جزیرے پر ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اْٹھی، طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں سے شدید آواز آرہی تھی جس پر سب گھروں سے باہر نکل آئے، تھوڑی دیر بعد ہی طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے میں کوئی شخص زندہ موجود نہیں۔ طیارے میں مسافروں کی تعداد اور منزل سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ طیارہ گرنے کی جگہ پر 6 ایمبولینس کو طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن