اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں چیئرمین طلحہ محمود نے کابینہ سیکرٹری کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ کابینہ سیکرٹری اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ انتہائی اہم بل پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کابینہ سیکرٹریٹ کے نمائندے سے کہاکہ سیکرٹری کو فوری طوپر بلائیں دوسری صورت میں ان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جائے گی۔