دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں پر پیشرفت‘ ہائیکورٹ نے جواب کیلئے حکومت کو ایک اور مہلت دیدی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے ایک اور مہلت دے دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔ جو عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے دونوں ڈیموں کی اراضی اور ٹینڈرز کی تفصیلات رقم کی تفصیلات پیش کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ معلومات نہ ہونے سے سوشل میڈیا پر ڈیم مخالف پروپیگنڈا اور قیاس آرائیاں جاری ہیں‘ ڈیموں کی تعمیر کیلئے کتنی زمین حاصل کی گئی اس کی تفصیلات حکومت سے لی جائیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ڈیم کیخلاف منفی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...