اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) خانہ کعبہ کے وضو خانوں اور باتھ رومز میں پانی کی کھپت میں 65 فیصد کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے ا خبار ڈیلی مکہ کی رپورٹ کے مطابق حرم کعبہ کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے خانہ کعبہ کے باتھ رومز اور وضوخانوں میں پانی کے بے تحاشہ استعمال کو روکنے کے لیے ایک نیا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بہت زیادہ مقدار میں پانی کے ضیاع کو روکا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق حرم کعبہ کے ارد گرد 6 ہزار سے زیادہ باتھ رومز اور وضو خانے ہیں جن میں بے تحاشہ پانی استعمال کیا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ کے وضو خانوں اور واش رومز میں پانی کا بے تحاشا استعمال روکنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ‘ کھپت میں 65 فیصد کمی آئیگی
Dec 12, 2019