آصف زرداری کی ضمانت پررہائی، جیالوں کا جشن

نواب شاہ(بیورورپورٹ)عدالت سے آصف علی زرداری کی رہائی سچ اور جمہوریت کی فتح ہے 27 دسمبر کو جیالے شہید رانی کی جائے شہادت پر جمع ہونگے یہ بات پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سندھ اور سابق سینیٹر عاجز دھامرہ نے آصف علی زرداری کی ضمانت کی خوشی میں پریس کلب کے سامنے ریلی میں شریک جیالوں سے خطاب کرتے ہوے کہی عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن کا سر جھکا ہے نہ جھکے گا آصف علی زرداری نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو ہمیشہ مظبوط کیا۔جیالوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ وہ مقتل گاہ نہ آ ئیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ پنڈی مقتل گاہ ہے یہ شہر شہید رانی اور ذولفقار علی بھٹو کا قاتل ہے ،روکنے والوں سن لو جیالے بلاول بھٹو کی قیادت میں مقتل گاہ پہنچ رہے ہیں ،جمہوریت اور جمہوری اداروں کو بچانے کے لیے پنڈی آرہے ہیں انہوں نے جیالوں سے کہا کہ جسے چلنا ہے پنڈی 27 دسمبر کو چلے ورنہ اپنے گھر میں رہے ، شہید رانی کی جائے شہادت پر سپہ سالار بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالے راولپنڈی میں جمع ہونگے ‘اس موقع پرپرجوش جیالوں نے خطروں کا کھلاڑی زرداری شیروں کا شکاری زرداری کے نعرے لگائے ۔
ٹنڈومحمدخان /مٹیاری(نامہ نگاران) سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی خوشی میں بخاری ہاؤ س پر مٹھائی تقسیم کی گئی ، کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اسے جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں پیپلز پارٹی اور سندھ پیپلز یوتھ کی جانب سے بخاری ہاؤ س پر جشن منایا گیا اور کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، کارکنان نے تنظیمی نگموں پر رقص کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ، اس موقع پر سندھ پیپلز یوتھ ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر سید سلال شاہ ، پیپلز پارٹی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح ، سید کشف الحسین شاہ ، گلزار احمد بھٹی ، پپن بھٹی ، معشوق بھٹی ودیگر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے ، جس کی قیادت میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ، لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ باعزت بری ہوئی ، سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کئے گئے ہیں ، انشااللہ جلد آپا فریال تالپور کی بھی ضمانت منظور ہوگی۔ مٹیاری سے نامہ نگار کے مطابق رہائی کمیٹی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ضمیر حسین خاصخیلی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ساگر شیخ. مٹیاری کے ضلع صدر فاروق نوحپوٹو. پی پی کے سینئر رہنماؤں منور دایو. محمد صالح جکھریجو اور جمیل مںگوانو کی سربراہی میں ایم پی اے آفس سے مٹیاری بائے پاس تک ریلی نکالی گئی .ریلی کے دوران خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آصف علی زر داری کی رہائی سے جمہوریت کی فتح ہوئی ہے آصف علی زرداری کبھی جیلوں سے نہیں گھبرائے اور جیل کو دوسرا گھر قرار دیا مگر شھیدوں کے مشن کو نہیں چھوڑا ان کا کہنا تھا کہ آصف کے بعد ادی فریال تالپر کو بھی رہا کرنا پڑے گا اور جب تک فریال تالپر رہا نہیں ہوتی تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ دوسری جانب رہائی کمیٹی کے مرکزی صدر میر گاجو ملاح نے رہائی کمیٹی مٹیاری ضلع کی جدوجھد کو ساراہتے ہوئے ڈویزنل صدر نثار ساگر اور مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ضمیر خاصخیلی سے فون پر رابطہ کر کے مبارکباد ہے۔

ای پیپر دی نیشن