ڈی پی ایس اور گرائمر سکولز کے انتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلایا جائے : ڈی سی وہاڑی

Dec 12, 2019

وہاڑی( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدنے کہا ہے کہ ڈی پی ایس اور گرائمر سکولز کے انتظامی امور کو بہترین طریقے سے چلایا جائے سکولز کی تمام اشیاء کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔کسی بھی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈی پی ایس بوریوالہ،وہاڑی اور گرائمر سکول کی گورننگ باڈیز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدنے کہا ہے کہ کلاس وائز بچوں کی تعداد مرتب کی جائے اور ان کا باقاعدگی سے حساب رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیچرز کی قابلیت پرکھا جائے اور جو ٹیچرز مطلوبہ معیار پر نہیں اترتے ان کو فارغ کردیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولز میں داخل ہونے والے سرکاری ملازمین اور دیگر بچوں کی فیسوں کو مانیٹر کیا جائے تاکہ فیصلے کرتے وقت آسانی ہو۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدنے مزید کہا کہ سکولز کا وائس چیئرمین متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور سیکرٹری پرنسپل بنایا جائے تاکہ سکولز کے انتظامی امور بہتر طریقے سے سرانجام پاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سکول اپنے ماہانہ اخراجات کا حساب رکھے تاکہ مالی معاملات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

مزیدخبریں