اچھی اور تعلیم یافتہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں: میپکو چیف
ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ اچھی اور تعلیم یافتہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔ محکمہ اور صارفین کے لئے قیمتی جانوں کی قربانی دینے والے لائن سٹاف(شہداء ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وفاقی سیکرٹری توانائی(پاورڈویژن ) عرفان علی کی خصوصی ہدایت پر شہداء کے ورثاء کے مسائل کے فوری حل کے لئے ’’شہداء فائونڈیشن ‘‘قائم کی گئی ہے ۔ ان خیلات کا اظہار انھوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں میپکو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے میپکو ملازمین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دُعاکی گئی ۔ اس موقع پرجنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصررشید ، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی نے کہا کہ لائن سٹاف سے اپیل ہے کہ وہ اپنی قیمتی جانوں کا خیال رکھیں اور اپنے خاندان کا احساس کریں ۔واپڈا ہائیڈروورکرز یونین (سی بی اے )کے ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر نے کہا کہ میپکو افسران کو شہداء کے بقایاجات /واجبات فوری طور پر اداکرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔