اسکروٹنی کمیٹی کی(ن) لیگ کو ڈونرز کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے23دسمبر تک مہلت

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ(ن) کو ڈونرز کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے23دسمبر تک مہلت دیدی ۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ(ن) کے وکیل اور درخواست گزار فرخ حبیب پیش ہوئے ، مسلم لیگ ن ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کرسکی،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے نون لیگ کو ڈونرز کی تفصیلات پیش کرنے کا آخری موقع د یدیا اور ہدایت کی کہ ن لیگ 23 دسمبر تک ڈونرز کی تفصیلات پیش کرے۔ دوسری جانب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لوکل فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل شہباز کھوسہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے ہم سے لوکل فنڈنگ کا حساب مانگا تو ہم نے یاد کرایا کہ آپ اپنے ٹی او آرز دیکھئے گا ، ہم آپ کو ہر معلومات دینے کے پابند ہیں اور ہر سال قانون کے مطابق معلومات دیتے ہیں ، لیکن فرخ حبیب کی شکایت فارن فنڈنگ سے متعلق ہے ، پہلے ان سے ثبوت لیں کہ کس بنیاد پر یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ لیتی ہے ، پیپلز پارٹی نے ایک روپیہ بھی فارن فنڈنگ کا نہ لیا ہے،نہ اکائونٹ ہے اور نہ کوئی کمپنی ملک سے باہر رجسٹرڈ ہے۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلا س ہوا، جس میں پیپلز پارٹی کے وکیل شہباز کھوسہ اور درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی طرف سے لوکل فنڈنگ پر بات کی گئی ، کمیشن نے کمیٹی کو جو ٹی او آر کا مینڈیٹ دیا ہے ، وہ یہ تھا کہ آپ فرخ حبیب کی درخواست کو دیکھیں گے کہ کیا ان کی شکایت پر کس حد تک سچائی ہے اور کیا ثبوت دیا گیا ہے ، کمیٹی نے ہم سے لوکل فنڈنگ کا حساب مانگا تو ہم نے یاد کرایا کہ آپ اپنے ٹی او آرز دیکھئے گا ، ہم آپ کو ہر معلومات دینے کے پابند ہیں اور ہر سال قانون کے مطابق معلومات دیتے ہیں ، لیکن فرخ حبیب کی شکایت فارن فنڈنگ سے متعلق ہے ، پہلے ان سے ثبوت لیں کہ کس بنیاد پر یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ لیتی ہے ، پیپلز پارٹی نے ایک روپیہ بھی فارن فنڈنگ کا نہ لیا ہے ، نہ اکائونٹ ہے اور نہ کوئی کمپنی ملک سے باہر رجسٹرڈ ہے ، ہم پاکستان کی پارٹی ہیں ، اسکروٹنی کمیٹی کی اگلی تاریخ 23دسمبر کو ہے ،شہباز کھوسہ نے کہا کہ ہم ہر سال سارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیتے ہیں ، پی ٹی آئی والے اپنی فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے ہم پر اس طرح کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...