جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے چینی اور جنوبی کوریائی رہنماوں کے ہمراہ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بعد چین کا دورہ کریں گے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے بتایا کہ وزیر اعظم شنزو آبے چینی اور جنوبی کوریائی رہنماوں کے ہمراہ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بعد چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سہ فریقی تعاون کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور مستقبل سے متعلق وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کے بارے میں پالیسی پر مشاورت کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امور پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے چین کا دورہ کریں گے
Dec 12, 2019 | 14:20