امریکہ شمالی کوریاکی جانب سے ایٹمی پروگرام ترک کرنےکےمعاملےپرمعاہدےکیلئےٹھوس اقدامات پرآمادہ

 امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے اس کاایٹمی پروگرام ترک کرنے کے معاملے پر معاہدے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے امریکی نمائندہ کیلی کرافٹ نے کہاعالمی برادری میں شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کے تجربات پھرشروع کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اس سلسلے میں ایک ایسے متوازن معاہدے کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے جس کے ذریعے تمام فریقوں کے خدشات دورکئے جاسکیں۔

ای پیپر دی نیشن