صوبائی وزیرصحت کے زیرصدارت اجلاس، پی آئی سی واقعے کےتمام پہلوئوں کا جائزہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت آج پنجاب انسٹی ٹیوب آف کارڈیالوجی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ادارے میں گزشتہ روز پیش آنے والے المناک واقعے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں سمیت تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی گاڑیوں کے نقصان کا تخمینہ لگاکر انہیں معاوضہ ادا کرے گی انہوں نے اپنے اوپر وکلاء برادری کے حملے کی بھی مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن