ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پرحملے کو افسوسناک قرار دے دیااور حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ سب سن اور دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ ہمارے ملک میں ہو کیا رہا ہے؟'مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'اس حملے کے بعد ہم بطور قوم کیا امید رکھیں کہ ہر شخص اپنے مسئلے کے حل کے لیے ہجوم جمع کرے اور تشدد کا راستہ اختیار کرے گا؟انہوں نے یہ بھی لکھا کہ' ا?پ سب جانتے ہیں کہ ان وکلاء کی ملازمت قانون کی رکھوالی اور اْسے بہتر انداز سے جاننا ہوتا ہے۔'مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ 'لائیرز' اور' پی آئی سی انڈر اٹیک 'بھی لکھا۔
ملک میں ہو کیا رہا ہے؟ مہوش حیات کا ٹوئٹ۔پی آئی سی حملے کی وڈیو بھی شیئر
Dec 12, 2019 | 17:33