توانائی کے وفاقی وزیرعمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بھاری گردشی قرضہ پیدا کردیا تھا اور اس ملک کے غریب عوام اسکے نتائج بھگت رہے تھے۔
ہری پور آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معیشت بتدریج ترقی کررہی ہے کیونکہ ہم مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیاں ہمارے توانائی کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں۔
علاقے میں ترقیاتی کام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دنیا کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے جہاں ٹیکسلا ہیوی میکنیکل کمپلیکس، این آرٹی سی پی او ایف حویلیاں ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریںگے۔