بلاول کی احمد مختار کے گھر جا کر  بیٹوں‘ لواحقین سے تعزیت

Dec 12, 2020

لاہور (نامہ نگار) بلاول بھٹو سابق وفاقی وزیر مرحوم چوہدری احمد مختار کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم چوہدری احمد مختار کے صاحبزادے فیصل مختار، عرفان قادر، عارف سعید سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی  اور ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم احمد مختار کی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مزیدخبریں