اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پیپلزپارٹی چھوڑنے اور چئیرمین پی پی پی کے ترجمان کے عہدے سے استعفے کی خبریں من گھڑت ہیں، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سے متعلق غیرمصدقہ اور مفروضات پر مبنی خبریں بظاہر بدنیتی کا شاخسانہ ہے ، دریں اثنا پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مقامی نوعیت کے اجلاسوں میں شرکت کے بارے میں مصطفی نواز کھوکھرکاموقف پارٹی کے دوسرے راہنمائوں سے مختلف تھا تاہم وہ ناراض نہیں ہوئے تھے،جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے ۔