صدر عارف علوی 14دسمبر کو پائیدار ترقی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Dec 12, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 14  دسمبر کوپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی اہم سالانہ ’پائیدار ترقی کانفرنس‘ کا افتتاح  کریں گے۔ ’کوڈ۔19کے دوران پائیدار ترقی‘ زیر عنوان اہم چار روزہ کانفرنس کا اختتام 17دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہو گا۔ ان لاین کانفرنس کے دوران ترقی یافتہ اورترقی پزیر ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے تعاون، و اہداف اور انسانی زندگی میں بہتری کے موضوع زیر بحث آئیں گے۔۔توقع کی جا رہی ہے کہ کانفرنس میں پاکستان اور دنیا کے بیشتر ممالک سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے وال ماہرین شرکت کریں گی دیگرموضوعات کے علاوہ کلیدی امور پر مباحثوں  میں پاکستان میں ہالینڈ کے سفاتخانے کے تعاون سے ’کوو?ڈ۔19کے غذائی تحفظ پر اثرات‘  اور ’پاکستان میں عورتوں کی مالیاتی شرکت‘، فریڈرچ ایبرٹ سٹفٹنگ کے تعاون سے کورونا وبا کے دوران آئی ایم ایف پروگرام‘،  اور ’کورونا وبا کے دوران ثقافتی سفاتکاری‘،  عالمی بینک  پاکستان کے تعاون سے ’کورونا وبا کے دوران سیاحتی شعبے کے لیے حکمت عملی، عالمی بینک واشنگٹن کے تعاون سے، ’کورونا وبا کے دوران غیر روائتی شعبہ‘ شامل ہیں۔ اسی طرح واٹر ایڈ کے تعاون سے ’بعد از وبا پانی تک رسائی‘، ملالہ فنڈ کے تعاون سے ’کووڈ۔19کے دوران تعلیمی طریقہ کار‘،  چینی سفاتخانے کے تعاون سے ’بعد از کورونا بی آر آئی کا مستقبل‘،  آئی ایل او کے تعاون سے ’عالمی سماجی تحفظ کا ایجنڈا‘، یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن کے تعاون سے ’بلڈنگ بیک بیٹر فرام کووڈ۔19ان ساؤتھ ایشیا‘ شامل ہیں۔ پائیدار ترقی کانفرنس میں ریسرچرز، سائنسدان، پارلیمان پالیسی و فیصلہ ساز،ماہرین تعلیم، ماہرین طب سمیتمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین  خطے میں پائیدار ترقی کے حوالے سے مسائل کا تفصیلی تجزیہ اپنی آراء پیش کریں گے۔۔کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند درج زیل لنک کے زریعے کانفرنس میں اپنی رجسٹریشن کر آسکتے ہیں۔

مزیدخبریں