آصف زرداری کی اپنے خلاف ریفرنسز کراچی منتقل کرنیکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Dec 12, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے خلاف ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا ۔عدالت نے چیمبر اپیل میں درخواستیں اعتراضات سمیت مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی رجسٹرار آفس نے زرداری کی درخواستوں پر اعتراض عائد کیے تھے جسٹس عمر عطا بندیال نے اعتراضات کیخلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے اعتراجات کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔۔

مزیدخبریں