اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کے کہنے پر استعفے سپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرنا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے سپیکر کو دیں۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سٹیج پر اکٹھے یہ کرپشن زدہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، قوم جان چکی کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا، طے ہو چکا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔
نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں،شہباز گل
Dec 12, 2020