اسلام آباد(اے پی پی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 160.6 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 4 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.402 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 13.298 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.193 ارب ڈالررہا۔
زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 160.6 ملین ڈالرکااضافہ
Dec 12, 2020