کل کا جلسہ مقتدرہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا‘ عبدالغفور حیدری 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل اور پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ کل کا متحدہ اپوزیشن کا جلسہ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،لاہورمیں ملتان کی تاریخ دہرائی گئی تو اس کا سخت جواب دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مولانا امجد خان‘ مولانا راشد‘ خالد سومرو کے ہمراہ  مینارپاکستان گراؤنڈ دورہ کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کے اثرات جہاں سلیکٹڈ حکومت سمیت وہاں پورے ملک پر مرتب ہوں گے۔ ملتان جلسہ میں یہ رکاوٹ نہ ڈالتے تو شاید اتنا بڑا جلسہ نہ ہوتا، اگر ملتان کی تاریخ دہرائی گئی تو اس کا سخت جواب ہمیں اپنا حق استعمال کرنے دیں آپ کی پابندی کو نہیں مانتے ہیں، اگر ہم قانون کی خلاف ورزی کریں تو راستہ روکیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے عبدالغفور حیدری نے کہا شیخ رشید کو جہاں دیکھیں گے ناکامیاں ان کا نصیب ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن