طرابلس(اے پی پی)مشرقی مقیم لیبیا کی قومی فوج (ایل این اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرقی لیبیا میں کچھ دن قبل روکے جانے والی غیر ملکی تجارتی جہاز کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا عرب مسلح افواج کے جنرل کمانڈ کے ترجمان احمد المسماری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مابورکا نامی جہاز جس پر جمیکا کا جھنڈا لگا ہوا تھا اسے روکا گیا جس کو بندرگاہ پر لا کر اس کی مکمل تلاشی لی گئی اور اس کے عملے کے ساتھ تفتیش مکمل ہونے کے بعد جہاز کوچھوڑ دیا گیا ہے۔
لیبیا کی فوج نے غیر ملکی جہاز کو چھوڑ دیا
Dec 12, 2020