ملتان (خبر نگار خصوصی) ریسکیو1122 ملتان اب مریضوں کو آئی سی یو ایمبولنس کی سہولت فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ذاتی کاوشوں سے ریسکیو ملتان کو4 پورٹیبل وینٹی لیٹر ایمبولنس دے دی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ان پورٹیبل وینٹی لیٹر ایمبولنس سروس کا افتتاح گزشتہ روز تحصیل کونسل سیکرٹریٹ میں کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 17 پورٹیبل ایمبولنسسز میں سے 4 ملتان کو فراہم کی گئی ہیں۔