نہری  پانی چور ی کرنیوالوںکیخلاف بھرپور کاروائیاں کی جائینگی:سیف اللہ بھٹی

بھکر(نامہ نگار)ایکسین انہار بھکر ڈویژن سیف اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ نہری پانی کی میرٹ کے مطابق دستیابی اور سرکاری پانی چور مافیا کیخلاف بھرپور قانونی کاروائیاں یقینی بنائی جائیں گی محکمہ آبپاشی سے متعلق کسانوں کے مسائل گھروں کی دہلیز پرحل کرنے کیلئے ہر سب ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی موگہ جات توڑنے اور حق تلفی کرنیوالے قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیںمحکمہ آبپاشی ضلع بھر کا عملہ عوام کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اپنی ڈیوٹیاں ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں کام چور ،نکما عملہ میری کاروائی سے پہلے ہی اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری پانی کی ٹیل کے کسانوں تک فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں سرکاری پانی کی تقسیم کے عمل کو میرٹ کے مطابق سرانجام دیا جارہا ہے میرٹ سے ایک انچ نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن