’بچھو‘ کے زہر نے مصری شخص کی زندگی بدل دی

Dec 12, 2020

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ایک شخص جس نے اپنا ذریعہ معاش ہی بچھو کا زہر بیچ کر پیسہ کمانا بنایا اور وہ اب اس خطرناک بچھو کا زہر بیچ کر لکھ پتی بن چکا ہے۔مصری شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرکیالوجی میں اپنی ڈگری مکمل کی اور اسی دوران انہیں بچھو پکڑنے کا شوق بیدار ہوا۔محمد حمدی مصر کے ریگستانوں سے بچھو پکڑتے ہیں اور پھر وہ ان بچھوؤں کا زہر نکالتے ہیں جو کہ متعدد ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ نوجوانی کی عمر میں ہی ان کی اپنی کمپنی بھی ہے جس کا نام ’قاہرہ ویم کمپنی‘ رکھا گیا ہے، جہاں 80 ہزار سے زائد بچھو اور سانپ موجود ہیں اور وہ ان میں سے زہر نکال کر فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں۔محمد حمدی بچھو اور سانپ کا زہر یورپی ممالک میں فروخت کرتے ہٰں اور ایک گرام زہر کے عوض 10 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ مل جاتا ہے جو پاکستانی روپوں کے اعتبار سے 16 لاکھ روپے بنتے ہیں

مزیدخبریں