امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیا ستون واشنگٹن ڈی سی میں ایک شخص کے گھر کے سامنے نمودار ہوا ہے۔بل اینڈرسن نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز وہ صبح کے وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے نکلا، دوپہر کو جب وہ واپس آئے تو یہ ستون گھر کے سامنے لان میں گڑا ہوا تھا۔بل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پڑوسی بھی بے خبر ہیں اور انہوں نے یہاں کوئی مشکوک سرگرمی نہیں دیکھی۔بل نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کیمرے بھی نصب ہیں تاہم جب انہوں نے وہ چیک کیے تو حیرت انگیز طور پر سب کی بیٹریاں ڈیڈ تھیں اور اس میں کچھ ریکارڈ نہ ہوسکا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پراسرار ستون کے بارے میں کہانیاں سن چکے ہیں اور خوش ہیں کہ نادیدہ خلائی مخلوق نے اس بار ان کے گھر کا انتخاب کیا، انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شہر کے لوگ ان کے گھر کے باہر آ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔