لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمد سلیم بھٹی نے کہاہے کہ پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں سے حکومتی خوف ثابت ہوگیا۔اپوزیشن کی عوامی تحریک کو کوئی آمر نہیں دبا سکتا۔کارکن پی ڈی ایم لاہورکا جلسہ میں ہر صورت شامل ہونگے ۔حکمران ٹولہ عوام جمہوری اور آئینی حقوق سلب نہیں کرسکتا۔حکمران ہر غاصبانہ تعصب صرف اپوزیشن کے جمہوری احتجاج کو روکنے کے لئے اپنا رہا ہے۔پی ڈی ایم کے جلسہ کو روکنے کے لئے کرسیوں،ٹینٹوں،لاؤڈ اسپیکر فراہم کرنے والے وینڈروں اور ٹرانسپورٹرز کو بلا جواز گرفتا ر کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔