فوجی اڈے پر تشدد اور ہراسانی واقعات، امریکی فوج کے 14 افسر فارغ

Dec 12, 2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی فوج نے ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے میں رواں سال ایک خاتون اہل کار کی ہلاکت، خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے بعد 14 فوجی افسران کو برطرف یا معطل کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون)میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آرمی سیکریٹری ریان میکارتھی نے بتایا کہ غیر جانب دار سویلین ریویو بورڈ نے ٹیکساس کی 'فورٹ ہوڈ' بیس میں وسیع پیمانے پر مسائل کی نشان دہی کی ہے۔میکارتھی کے بقول جائزہ بورڈ نے انکشاف کیا کہ فوجی چھانی میں جرائم کی تحقیقات، جنسی ہراسانی کی موثر روک تھام نہ ہونے سے جنسی استحصال کی حوصلہ افزائی ہوئی۔میکارتھی نے کہا کہ فورٹ ہوڈمیں ہلاکتوں، گمشدگیوں سمیت دیگر واقعات کا کسی دوسری فوجی چھائونی کے مقابلے میں زیادہ ہونا یہاں قیادت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ٹیکساس فورٹ میں تعینات بڑے افسران یہاں تمام اہلکاروں کو یکساں طور پر عزت و احترام دینے کا ماحول قائم کرنے میں ناکام رہے۔رواں سال اپریل میں ونیسا گین نامی ایک خاتون اہلکار کو ایک دوسرے فوجی نے مبینہ طور پر ہلاک کر دیا تھا جس کی لاش دو ماہ بعد ایک جگہ کھدائی کرنے پر ملی تھی۔

مزیدخبریں