برطانیہ کی خونی فٹ پاتھ  جو 100افراد کی جان لے چکی 

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں ایک سمندری کنارے سے قریبی چھوٹے جزیرے تک جانے والا ایک پیدل راستہ 600 سال پرانا ہے لیکن یہی راستہ ایک خوفناک راہ گزر بھی ہے جہاں اب تک 100افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔600سال قدیم بروم وے ایک طرح کی فٹ پاتھ ہے جو ایسیکس کے ساحل سے فول نیس نامی جزیرے تک جاتا ہے۔
 اور صرف پیدل چلنے کے قابل ہے۔ لیکن سردیوں کی دھند میں لوگ راہ بھٹک جاتے ہیں اور لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اسے برطانیہ کا خوفناک ترین راستہ بھی کہا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...