نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست راجستھان کی حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں مسلسل 2روز کے دوران 9 نوزائیدہ بچوں کی اموات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ راجستھان کے حکام نے بتایا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی اموات راجستھان کوٹہ ضلع کے نیا پورہ میں جے ۔کیلون ہسپتال میں ہوئی ہیں جس میں سے5 کی اموات بدھ کو جبکہ باقی 4 بچوں کی اموات جمعرات کو ہوئی ہیں۔
بھارتی وزیر صحت نے ہسپتال میں 9 نوزائیدہ بچوں کی موت پر تحقیقات کا حکم دیدیا
Dec 12, 2020