بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکہ میں چین مخالف قوتیں امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ بنیں گی اور اگر وہ اپنی غلط راہ پر گامزن رہتی ہیں تو آخرکار انہیں تاریخ اور دنیا کی نفرت کا سامنا کرنا ہوگا۔ وانگ نے جمعہ کو 2020 میں بین الاقوامی صورتحال اور چینی سفارتکاری کے بارے میں ہونے والے آن لائن سمپوزیم سے اپنے کلیدی خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد سے چین امریکہ تعلقات سنگین لمحات سے گزر رہے ہیں، چین امریکہ تعلقات کی پیچیدگی دوطرفہ تعلقات سے آگے چلی گئی ہے اور اب صورتحال کثیرالجہتی بمقابلہ یکطرفہ پن، ترقی بمقابلہ تنزلی اور انصاف کے مقابلہ میں اقتدار کی سیاست کے مترادف بن گئی ہے۔ وانگ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو یکجہتی اور تعاون کی سب سے زیادہ ضرورت ہے امریکہ یکطرفہ پن کے راستے پر آگے ہی آگے چلاجا رہا ہے اور موجودہ بین الاقوامی نظام کا سب سے بڑا تباہ کن عنصر بن گیا ہے۔ وانگ نے کہا کہ امریکہ میں چین مخالف قوتوں نے ذاتی مفادات اور سیاسی تعصب سے متاثر ہوکر، سختی اور بغیر کسی جواز کے چین پر الزام تراشی کی، حاکمانہ طرزعمل کا مظاہرہ کیا اور پابندیاں عائد کیں اور یہ کہ انہوں نے نظریاتی تصادم کو جنم دیتے ہوئے نئی سرد جنگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔
بیجنگ مخالف امریکی قوتوں کے لئے جارحانہ اقدامات ختم کرنے کا وقت ہے: چینی وزیر خارجہ
Dec 12, 2020