جو کام کرے گا، وہی ادارے میں رہے گا:صوبائی وزیر صنعت وتجارت

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا 113واں اجلاس ہوا۔پیسک کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں سمال انڈسٹریل سٹیٹس کی کالونائزیش کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خود روز گار سکیم کے امور، پنجاب روزگار سکیم اور کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔بورڈ نے فنانشل سپورٹ فارکاٹیج انڈسٹری اینڈ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت نئے اضلاع شامل کرنے اور نئے کلسٹر بنانے کی منظوری دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کاٹیج انڈسٹری  بحالی کی سکیم کی سست روی پرسخت  ناراضی کا اظہار کیا ۔اورافسرو اہلکاروںکیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کام پر یقین رکھتا ہوں۔ جو کام کرے گا، وہی ادارے میں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...