ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کیلئے فائلیں طلب 

Dec 12, 2020

جام پور (نامہ نگار)  ڈی ای او راجن پور عطاء حسین سیلرہ نے دوہزار سترہ میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کے لیے فائلیں طلب کر لی ہیں۔ تحصیل جام پور کے ایجوکیٹرز کی فائلیں محمد عامر طفیل۔ محمد شاہد جبکہ راجن پور کی شہزاد افتخار احمد‘ محمد حماد ارشد‘ روجھان کی خورشید احمد‘ واجد الحق خان کو وصول کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

مزیدخبریں