شیخ محمد بن زائد النہان کا آئندہ  ہفتے دورہ چولستان متوقع

Dec 12, 2020

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) متحدہ عرب امارات  کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کے آئندہ ہفتے کے دوران متوقع دورہ چولستان یو اے ای سے ان کے سٹاف اور گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی یو اے ای سے شیخ محمد بن زید کے دورہ چولستان کے دوران تلور کا شکار کھیلنے کیلئے خصوصی گاڑیاں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے چاندنہ ائیر پورٹ پر لائی گئیں جبکہ اس طیارے میں فوڈ آئٹمز اور دیگر ضروری سازوسامان بھی یو اے ای سے لایا گیا ۔

مزیدخبریں