افغانستان : دور روز میں دوسرا صحافی پراسرار حملے میں مارا گیا

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں دو روز کے دوران دوسرے صحافی کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک پراسرار حملے میں اریانا نیوز کے اینکر فردین امینی مارے گئے ۔کابل پولیس نے امینی کی موت کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ ابھی تک حملے کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ ایک روز قبل مقامی حکام نے ننگرہار میں ریڈیو اور ٹی وی کی صحافی ملالائی میوند کی جمعرات کی صبح  فائرنگ میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن