ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے شمالی قفقاز کے علاقے میں ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ اے ایف پی کے مطابق واقعہ شمالی قفقاز کے علاقے میں پیش آیا جس میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔روس کی نیشنل اینٹی ٹیررازم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں پولیس سرچ آپریشن کررہی تھی۔ جب پولیس نے اسے روک کر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
روس: چیکنگ کے دوران بمبار نے خود کو اڑا لیا‘ 6 پولیس اہلکار زخمی
Dec 12, 2020