لاہور(نا مہ نگا ر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجا ب کو مزید اختیارات دینے بارے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔سٹینڈنگ آرڈر میں آپریشنل، انویسٹی گیشن، انتظامی اور مالی امور سے متعلق اختیارات کی تفصیل بیان کی گئی ۔گریڈ 18 تک ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر سمیت ایگزیکٹو، منسٹریل اور دیگر سٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے مجاز ہوںگے۔انویسٹی گیشن کے تمام امور کی نگرانی اورتیسری مرتبہ تبدیلی کیلئے منظوری دینا بھی شامل ہے۔گریڈ 17تک ایگزیکٹو اور منسٹریل سٹاف کے پنشن کیسزکی منظوری دینا بھی شامل ہے۔