لاہور( اپنے نامہ نگارسے) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے دوبارہ طلب کر لیا۔ جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ احد چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ احد چیمہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وکلا ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے۔