یورپی یونین حکومت بلوچستان کو 11ارب سے زائد امداد دیگی 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) یورپی یونین حکومت بلوچستان کو پانی کی کمی کو پورا کرنے اور تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے گیارہ ارب روپے سے زیادہ کی امداد دے گی۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر مس اندرولا کامینارا اور پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور کے درمیان سمجھوتے پردستخط ہوئے۔ سمجھوتے کے تحت پاکستان میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان حکومت کو چالیس ملین یورو دیئے جائیں گے۔ اس منصوبے پر اگلے سال سے کام شروع ہو گا۔ پانی کی کمی پوری کر کے بلوچستان کی زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا۔ کسانوں کو بھی اس فنڈ سے امداد دی جائیگی۔ پروگرام پر عمل درآمد اقوام متحدہ کا ادارہ ایف اے او ، مقامی شراکت داروں کے تعاون سے مکمل کرے گا۔ یورپی یونین بلوچستان حکومت کو اٹھارہ ملین یورو پرائمری اور مڈل کی سطح تک سکولوں کو بہتر بنانے کیلئے امداد فراہم کرے گا۔ اس موقف پر پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ نیا پروگرام پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان طویل اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کو وہ صوبہ ہے جو موسمیاتی تغیر سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ اس سے یہاں مویشی ور زرعی پیداوار متاثر ہو رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن