حکومت مخالف تحریک‘ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی فیصلہ ساز کمیٹیوں کا اجلاس پرسوں طلب 

Dec 12, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک میں مزید تیزی لانے کے لیے  مرکزی فیصلہ سازکمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔8 دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو (سی ای سی) اور سینٹرل ورکنگ (سی ڈبلیو سی) کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔  پی ڈی ایم کی سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں ووٹ چور حکومت کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، آٹا، چینی، ووٹ چور حکومت سے عوام کی نجات کے فیصلہ کن مرحلے میں فیصلے ہوں گے۔

مزیدخبریں