شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Dec 12, 2020

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی ۔،عدالت نے گرلز گائیڈ کے زیر استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھاشیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر ہسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔سپریم کورٹ نے 2018 میں گرلز گائیڈ اراضی کی توڑی گئی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں