لاہور (اپنے نامہ نگارسے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہدرہ سے گرفتار پانچ دہشتگردوں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے پانچوں دہشتگردوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے ان سے برآمد ہونے والے اسلحے، دھماکہ خیز مواد، غیر ملکی کرنسی، بھارتی پاسپورٹ سمیت حساس مقامات کی ویڈیوز کے بارے میں دلائل دئیے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ استدعا ہے کہ ملزمان سے تفتیش اور مزید برآمدگی کیلئے 30 دن کا ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے پانچوں دہشتگردوں ملزم سمر قند، عبد الرحمان، عمران، وزیر گل، عصمت اللہ کا 14 روزہ جسمانی ریمارنڈ منظور کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت: 5 دہشتگردوں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ
Dec 12, 2020