واشنگٹن (این این آئی)مشہور امریکی جریدے ٹائم میگزین نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو سال 2020 کی بہترین شخصیات قرار دے دیا۔1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرورق پر بائیڈن ہیرس کا مشترکہ ٹکٹ کچھ تاریخی شناخت ظاہر کرتا ہے۔ڈیموکریٹک امیدواروں تین فائنلسٹ کو شکست دیکر اپنا نام سرورق پر چھپوانے میں کامیاب رہے، بائیڈن اور ہیرس کی جوڑی نے امریکہ میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، دی راشل جسٹس مومنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔