راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی کے زیرصدارت گزشتہ روزایڈوائزری بورڈ کااجلاس منعقد کیا گیا،جس میں سیکریٹری جنرل پناہ ثناء اللہ گھمن، جنرل (ر)اشرف خان،جنرل(ر)عاشور خان،جنرل (ر) اظہررشید ،ڈاکٹرقیوم ،ڈاکٹرواجد علی ودیگرممبران نے شرکت کی،اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیابعدازاں پناہ کے دیگراہم امور کوزیر غورلایاگیا،اس موقع پرممبران کاکہناتھاشوگری ڈرنکس تمباکونوشی سے زیادہ خطرناک ہے،تمباکونوشی کوبراسمجھاجاتاہے لیکن شوگری ڈرنکس کونہیں،اس میں قانون بنانے اوران پرعمل درآمدکروانے والے اداروں کو متحرک ہوناہوگا،شوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کے ہاتھوں لوگوں کی بڑی تعداد دل ،کینسر،معدہ ،ذیابیطس،موٹاپاودیگربیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،جدید تحقیقات بتاتی ہیں دل، موٹاپا، ذیابیطس کے مسائل اور غذا سے متعلق امراض کے شکار افراد کوویڈ 19 میں پیچیدگیوں اور موت کا زیادہ خطرہ ہے۔دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی کہ ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے لوگ نہ صرف بیماریوں سے بچ سکیں گے بلکہ ریونیومیں بھی اضافہ ہوگا۔
شوگری ڈرنکس تمباکونوشی سے زیادہ خطرناک ہے،پناہ
Dec 12, 2020