شیخ رشید احمد کو وزیرداخلہ بنانے سے اپوزیشن مرغوب نہیں ہوگی ، سجاد خان

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے ساٹھ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر سجاد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پوری کابینہ بھی تبدیل کر دیںتو تب بھی ان کا اقتدار نہیں بچ سکے گا۔ ان کی حکومت کا جانا ایک سیاسی حقیقت ہے شیخ رشید احمد کو وزیرداخلہ بنانے سے اپوزیشن مرغوب نہیں ہوگی بلکہ بہت جلد شیخ رشید احمد بھی اس وزارت سے جان چھڑا کر راہ فرار اختیار کر لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن