اسلا م آباد ( وقائع نگار خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدر اور ممبر ایگزیکٹو ایف پی سی سی آئی عمران شبیر عباسی نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخا با ت میں بزنس مین پینل تاجر برادی کا اعتماد حاصل کر ے گا اورہر دل عزیز اور با صلاحیت تاجر رہنماء میا ں انجم نثار کی قیادت میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گا۔اور ملک بھر کی تاجر برادریان کی قیادت میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ان کے نامزد کردہ پینل میں شامل ہر امیدوار کو کامیاب کرائے گی فیڈریشن نے گزشتہ سال تاجر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بے مثالکام کیا ہے اور ہم اسلام آباد میں ان کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح تاجر برادری کی خدمت کے لیے بنیادی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی فیڈریشن میں ان کی رہنمائی میں تاجر برادری کی خدمت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ کامران عباسی کی ٹیم فیڈریشن کے حالیہ انتخابات میں کامیابی کے لیے کام کر رہی ہے ۔